کراچی: اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2025 کے نظام ادائیگی کا سالانہ جائزہ جاری کردیا، مالی سال 25 میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ 2025 میں کارڈ سے 612 کھرب روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی، 2025 میں مالی ادائیگیوں کیلئے 9 ارب سے زائد مرتبہ کارڈ استعمال کیا گیا، ادائیگیوں کی تعداد میں 38 فیصد، مالیت میں 12 فیصد سالانہ اضافہ ہوا۔
پاکستان کے مرکزی بینک نے بتایا کہ ڈیجیٹل ذرائع سے ادائیگیوں کا حصہ بڑھ کر 88 فیصد ہوگیا، موبائل بینکنگ ایپس کی 6.2 ارب ٹرانزیکشنز ریکارڈ کی گئی، اس میں 52 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس سے متعلق بڑی وضاحت جاری کردی
ترجمان اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے 297 ملین ٹرانزیکشنز ہوئی، اس میں 33 فیصد اضافہ ہوا، ای منی والٹس کی ٹرانزیکشنز اور مالیت دونوں میں دوگنا اضافہ ہوا۔
راست پلیٹ فارم پر ٹرانزیکشنز کی تعداد اور مالیت میں دوگنا سے زائد اضافہ ہوا، پوائنٹ آف سیل ٹرمینلز کی تعداد 195849 تک پہنچ گئی، یومیہ کارڈ ادائیگیاں 10 لاکھ کی سطح عبور کر گئیں۔
اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ اے ٹی ایم کی تعداد 7 فیصد اضافے سے 20341 ہوگئی، آر ٹی جی ایس نظام کو پرزم پلس میں اپ گریڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک نے ”پاکستانی معیشت کی کیفیت“ پر سالانہ رپورٹ جاری کردی


