تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

جسٹس (ر) دوست محمد خان نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ مقرر

پشاور: جسٹس (ر) دوست محمد خان کو نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ مقرر کردیا گیا۔ نگراں وزیر اعلیٰ کا فیصلہ الیکشن کمیشن اجلاس میں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق جسٹس (ر) دوست محمد خان نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ ہوں گے۔

ایڈیشنل سیکریٹری کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ پختونخواہ کے لیے 4 نام دیے گئے تھے جس کے بعد حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں کیا گیا۔

اس سے قبل حکومت اور اپوزیشن نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے معاملے پر کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے تھے جس کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کیا گیا تھا۔

تاہم پارلیمانی کمیٹی بھی نگراں وزیر اعلیٰ کا فیصلہ کرنے میں ناکام رہی جس کے بعد معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا گیا۔

نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوگی۔

جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان 20 مارچ 1953 میں پختونخواہ کے شہر بنوں میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی اور ثانوی تعلیم بنوں سے حاصل کی جبکہ گورنمنٹ سندھ مسلم لا کالج کراچی سے وکالت کی ڈگری حاصل کی۔

انہوں نے امریکا اور برطانیہ سے بھی وکالت سے متعلق چند مختصر کورسز کیے۔

دوست محمد خان نے سنہ 1976 سے وکالت کی پریکٹس کا آغاز کیا۔ انہوں نے سیشن اور ہائی کورٹ کے ساتھ سپریم کورٹ میں بھی اپنی خدمات انجام دیں۔

وہ سنہ 1986 سے 87 تک ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بنوں کے صدر بھی رہے جبکہ 1999 سے 2000 تک پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ڈی آئی خان بینچ کے صدر بھی منتخب ہوئے۔

نومبر 2011 میں انہیں پشاور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس منتخب کیا گیا۔ دو سال تک اس عہدے پر رہنے کے بعد وہ سپریم کورٹ میں اپنی خدمات انجام دینے لگے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -