اسلام آباد: نگراں وزیر قانون بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ حالیہ انتخابات میں سب سے اہم معاملہ سیکیورٹی ہے۔ امن و امان سے متعلق ایک دوسرے پر الزامات نہیں لگانے چاہئیں۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر قانون بیرسٹر علی ظفر نے سینیٹ میں ارکان کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ صاف شفاف انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ الیکشن میں الزامات لگائے گئے، دشمن ہمیں تقسیم کرنا چاہتا ہے۔ حالیہ انتخابات میں سب سے اہم معاملہ سیکیورٹی ہے۔ امن و امان سے متعلق ایک دوسرے پر الزامات نہیں لگانے چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات پر لگائے جانے والے الزامات کی تردید کرتا ہوں،پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کو جماعتوں کو برابر وقت دینے کی ہدایت کی۔ پیمرا کو مکمل طور پر خود مختار اور آزاد کیا جو پہلے نہیں تھا۔
علی ظفر کا کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشنز پر تعینات فوجی اہلکاروں کے لیے ضابطہ اخلاق ہے۔ فوجی اہلکاروں کی بنیادی ذمے داری پر امن ماحول یقینی بنانا ہے۔ آر اوز نتائج کی تصاویر لے کر براہ راست الیکشن کمیشن کو بھیجیں گے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔