تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

آن لائن ٹیکسی سروس ’’کریم‘‘ پر ہیکرز کا حملہ، صارفین کا ریکارڈ چرالیا

دبئی: معروف آن لائن ٹیکسی سروس ’’کریم‘‘ پر ہیکر کا حملہ ہوا ہے، ہیکرز نے کریم کے ڈیٹا سے ای میلز، فون نمبرز اور سفری ریکارڈ چرالیا ہے۔ کمپنی نے سائبر حملے کے 3 ماہ بعد عوام کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی سے تعلق رکھنے والی بین الاقوامی آن لائن ٹیکسی سروس کریم کا ڈیٹا 14 جنوری کو سائبر حملے کی زد میں آگیا ہے جس کے نتیجے میں ایک کروڑ 40 لاکھ افراد کا ڈیٹا چوری ہوگیا۔

کریم انتظامیہ نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ صارفین جلد ڈیٹا تبدیل کرلیں، یقین دلاتے ہیں کہ کریڈٹ کارڈ کے نمبرز، پاسورڈ چوری نہیں ہوئے تاہم صارفین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے کریم اکاؤنٹ کے پاسورڈ تبدیل کرلیں۔

کمپنی کے مطابق کسٹمرز کا نام، ای میل ایڈریس، موبائل نمبر اور سفری تفصیلات چوری کی گئیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس معاملے میں کوئی فراڈ یا غلط استعمال سامنے نہیں آیا ہے، اگر صارفین کے کریڈٹ کارڈز سے غیر معمولی ٹرانزکشنز ہونے لگیں تو ہمیں فوری طو رپر آگاہ کیا جائے۔

امارتی میڈیا کے مطابق کریم کو سائبر حملے کا اس وقت پتہ چلا جب ہیکرز نے ان کے سسٹم پر ایک پیغام چھوڑا، کریم کی جانب سے اس حملے کے بعد اٹھائے جانے والے اقدامات اور مستقبل میں اس قسم کے سائبر حملے سے بچنے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جارہا ہے۔

کمپنی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پورے معاملے میں ہماری پہلی ترجیح یہی رہی ہے کہ صارفین کا ڈیٹا محفوظ رہے اور اس معاملے کے بعد یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ یہ معاملہ کس طرح پیش آیا، کون اس سے متاثر ہوا اور ہمیں اپنے نیٹ ورک کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے مزید کیا اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔


Comments

- Advertisement -