(12 جنوری 2026) آج کل ہر شخص موبائل فون میں مگن رہتا ہے ایسی ہی فون میں مصروف ایک ماں کی لاپروائی نے اس کے بچے کی زندگی خطرے میں ڈال دی۔
دنیا بھر میں لوگوں پر موبائل فون کا بخار چڑھا ہوا ہے اور اکثریت کا زیادہ وقت موبائل فون کے استعمال میں گزرتا ہے۔ گھر ہو یا بازار، دفتر ہو یا دکان، سڑک ہو یا سفر ہر کوئی موبائل میں مصروف دکھائی دیتا ہے، جس کی وجہ سے کئی سنگین حادثات رونما بھی ہوتے رہتے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کے ذریعہ پھیل رہا ہے، جس میں ایک ماں فون میں مصروف رہنے کے باعث بچے کا ہاتھ لفٹ میں پھنس گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک خاتون لفٹ سے اترتے وقت فون میں مصروف ہوتی ہے اور اسی دوران بچے کا ہاتھ لفٹ کے دروازے میں پھنس جاتا ہے۔
تاہم مذکورہ خاتون دنیا ومافیہا سے بے خبر فون دیکھنے میں ہی مصروف ہوتی ہے۔
یہ ویڈیو کلپ کب کا اور کہاں کا ہے اس بات کی تو تصدیق نہیں ہو سکی لیکن سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے اس ویڈیو کے ذریعے یہ پیغام دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ہر مقام پر سیل فون دیکھنا درست نہیں ہے خاص طور پر چھوٹے بچے آپ کے ساتھ ہوں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


