تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

خاتون نے سڑک پار کی یا خود کشی کرنے کی کوشش؟ فیصلہ آپ خود کریں

سڑکوں پر آئے دن ہونے والے اکثر ٹریفک حادثات لاپرواہی کا نتیجہ ہوتے ہیں چاہے اس میں غلطی گاڑی کے ڈرائیور کی ہو یا سڑک پار کرنے والے راہگیر کی۔

کسی بھی مصروف شاہراہ کو پار کرنے کیلئے اپنے تمام تر ہوش و حواس کو قابو میں رکھنا بہت ضروری ہے، دونوں اطراف کی جانب دیکھے بغیر سڑک پار کرنا نہ صرف پیدل چلنے والوں کو زخمی بلکہ گاڑیوں کے تصادم کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون کے لاپرواہی سے سڑک پار کرنے کے باعث دو تیز رفتار کاریں بری طرح ٹکرا گئیں۔

سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہونے والے اس واقعے میں تین خواتین کو سڑک عبور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان میں سے دو خواتین تیز رفتار گاڑیوں کی وجہ سے سڑک پار نہیں کرتیں اور کاروں کے گزرنے کا انتظار کرتی ہیں جبکہ ایک خاتون سڑک پر بائیں یا دائیں دیکھے بغیر ہی چل پڑتی ہے۔

لیکن جیسے ہی وہ سڑک کے درمیان میں پہنچتی ہے تو ایک تیز رفتار کار ڈرائیور اسے بچانے کیلئے ایمرجنسی بریک لگاتا ہے جس کے

بعد اس کے پیچھے آنے والی کار زور دار آواز سے ٹکرا جاتی ہے۔

اسی دوران ہوسکتا تھا کہ وہ خاتون دونوں کاروں کے درمیان میں دب کر کچل جاتی لیکن خوش قسمتی سے چند انچ کے فاصلے سے اس کی جان بچ گئی۔

ویڈیو کے آخر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اسی طرح بغیر دیکھے واپس وہیں آجاتی ہے جہاں دوسری دو خواتین اب بھی تک انتظار کر رہی تھیں۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے فوراً بعد سوشل میڈیا صارفین نےکمنٹ سیکشن میں خاتون کو بہت زیادہ لاپرواہ ہونے کی وجہ سے حادثے کا ذمہ دار قراردیا اور کڑی تنقید کی۔

ایک صارف نے لکھا کہ جس طرح سے خاتون آہستہ آہستہ ایسا لگتا ہے کہ وہ اپنی طرف سے زندگی ختم کرنے کی پوری کوشش کر رہی تھی۔

Comments

- Advertisement -