تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

پنجاب کی نگراں کابینہ نے تنخواہ اور سرکاری گھر نہ لینے کا اعلان کر دیا

لاہور: پنجاب کی نگراں کابینہ نے رضاکارانہ طور پر تنخواہ اور سرکاری گھر نہ لینے کا اعلان کر دیا۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں عام انتخابات کے شفاف، منصفانہ اور آزادانہ پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کا عزم کیا گیا۔

اجلاس میں کابینہ نے رضاکارانہ طور پر تنخواہ اور سرکاری گھر نہ لینے کا اعلان کیا جبکہ پولیس شہدا کے خاندانوں کے لیے ایک ارب مالی امداد فنڈز کی منظوری دی گئی۔

شہدا کے بچوں کو پولیس میں بھرتی کرنے کے لیے محکمانہ رولز میں نرمی کا فیصلہ بھی کیا گیا جس کے مطابق قد اور چھاتی کے حوالے سے بچوں کو خصو صی رعایت دی جائے گی۔

اجلاس میں عوام کی فوری دادرسی کے لیے اہم فیصلہ کیا گیا جس کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس اور سینئر پولیس حکام کھلی کچہریاں لگائیں گے۔

نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ نگراں سیٹ اپ کی بنیادی ذمہ داری شفاف او رمنصفانہ الیکشن کا انعقاد ہے، چاہتے ہیں عوامی فلاح و بہبود کے لیے ایسے کام کر جائیں جس سے عوام کو ریلیف ملے۔

Comments

- Advertisement -