تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

مجھ پر کارکن کے قتل کا الزام لگایا گیا میں اس طرح دباؤ میں نہیں آؤں گا، محسن نقوی

لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ورکر تشدد سے جاں بحق نہیں ہوا، مجھ پر قتل کا الزام لگایا گیا میں اس طرح دباؤ میں نہیں آؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آئی جی پنجاب کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکن کی ہلاکت پر افسوس ہے، پی ٹی آئی ورکرتشدد سے جاں بحق نہیں ہوا۔

نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پولیس نے فوری طور پر علی بلال کےوالد کےپیغام پرتحقیقات کاآغازکیا ، ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

محسن نقوی نے بتایا کہ کسی بھی شہری کی ہلاکت کوئی معمولی واقعہ نہیں ہوتا، ،یاسمین راشد نے راجہ شکیل کو نو مارچ کی صبح زمان پارک آنے اور لیڈر شپ سے ملاقات کرانے کا کہا، دونوں نے قیادت کو حادثے کا بتایا لیکن پریس کانفرنس میں جھوٹے الزامات لگائے گئے، سیاست ضرور کرنی چاہیے لیکن جھوٹے الزامات نہیں لگانے چاہیے۔

انھوں نے پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پولیس والوں کوتھریٹ کرتےہیں ، آپ کو پتہ ہے ایک بات صحیح نہیں پھر بھی کرتے ہیں، پوری جماعت کہنا شروع ہوگئی کہ قتل کرایاگیا، جس نے بھی زیادتی کی ان کا حساب ہوگا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جو ویڈیو پھیلائی جارہی ہیں وہ جھوٹ ہیں، یہ ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

محسن نقوی نے واضح کیا کہ میں اس طرح پریشرمیں نہیں آؤں گا، دھمکی، گالم گلوچ سے کسی صورت سرنڈر کرنے والا نہیں ہوں، مجھ پر قتل کاالزام لگایا، کسی پر قتل کا الزام لگانا اتنا آسان ہے؟

انھوں نے مزید بتایا کہ حادثے میں ملوث ڈرائیور نے اپنا حلیہ تبدیل کیا، اس نے داڑھی رکھی ہوئی تھی، بعد میں داڑھی صاف کردی اور انڈر گراؤنڈ ہوگیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ظل شاہ کے والد کو پیسوں کی آفربھی کی گئی لیکن ظل شاہ کے والد کو سراہتاہوں کہ انہوں نےآفر کونہ مانا، ان کے والد کو تمام ثبوت فراہم کریں گے، پنجاب حکومت ظل شاہ کےوالد سے تعاون کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 8 مارچ کوایک واقعہ ہوا جس میں کہا گیا مبینہ طورپرپی ٹی آئی ورکر ہلاک ہوا، ایسی کوئی ہدایت نہیں تھی کہ بندوں پر تشدد کرنا ہے، واقعےکےبعدفوری طورپرسب بیٹھے۔

محسن نقوی نے مزید بتایا کہ ایس ایس پی عمران اور دیگر نے مل کر کیس ٹریس کیا، جہاں آڈیو کی بات ہے، جو آڈیو ہے وہ اوراصل آوازسنیں تو فرانزک کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان لوگوں نے میرے ساتھ بھی اوران لوگوں کے ساتھ بھی زیادتی کی ہے ، یاسمین راشد صاحبہ نے زیادتی کی ہے، یاسمین راشد کو پتہ تھا کہ یہ حادثہ ہے۔

محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اپیل کی کہ سیاست ضرورکریں لیکن جھوٹ کی سیاست نہ کریں ۔

Comments

- Advertisement -