جمعرات, جولائی 16, 2026
اشتہار

نگراں وزیراعلی پنجاب نے فلم سنسر بورڈ تحلیل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: نگراں وزیراعلی پنجاب محسن رضانقوی کا فلم سنسر بورڈ سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ کےحکم پر پنجاب فلم سنسربورڈ کو تحلیل کر دیاگیا اور بورڈ کے چیئرمین چوہدری گل زمان کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔

پنجاب سنسربورڈ کے ممبران آمنہ الفت، امہ عمارہ حکمت، عابد رشید، علی تنویر، ضیغم گوندل، جگن کاظم، فاطمہ احمد کو بھی ہٹا دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کےحکم پر سیکرٹری اطلاعات نے سنسر بورڈ تحلیل کرنے اور بورڈ ممبران کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں