تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

نگراں وزیراعلیٰ کا اہم عہدوں پر تعینات افسروں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اہم عہدوں پر تعینات افسروں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اہم عہدوں پر تعینات افسران کی تبدیلی کے لیے چیف سیکرٹری پنجاب کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انسپکٹر جنرل پولیس کو بھی ہدایات دے دیں ہیں۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن گائیڈ لائنز کی روشنی میں تقرر و تبادلے کئے جائیں گے۔

نگراں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ایماندار اور پروفیشنل افسروں کو موقع دیا جائےگا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگراں سیٹ اپ کے قیام کے بعد پنجاب بھر میں تبادلوں، تعیناتیوں اور نئے ترقیاتی منصوبوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن نے نگراں سیٹ اپ کے لئے ہدایات جاری کردیں، صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی، اور تمام متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -