منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

نگراں وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی

اشتہار

حیرت انگیز

نگراں وفاقی کابینہ 10 سے 15 ارکان پر مشتمل ہوگی اور آج حلف اٹھائے گی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نگراں کابینہ سے حلف لیں گے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق نگراں وفاقی کابینہ 10 سے 15 افراد پر مشتمل ہوگی جن کی تقریب حلف برداری آج شام 5 بجے ایوان صدر میں منعقد ہوگی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نگراں کابینہ کے اراکین سے حلف لیں گے۔ کس کس کو کیا وزارت ملے گی اس حوالے سے بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق سیکریٹری فنانس وقار مسعود کو وزارت خزانہ جب کہ سرفراز بگٹی کو وزارت داخلہ دیے جانے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

سید محمد علی کو نگراں وزیر اطلاعات ونشریات، ڈاکٹر گوہر اعجاز کو وزیر تجارت وصنعت بنائے جانے کا امکان ہے جب کہ وزارت اطلاعات کے لیے سابق ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ کے نام پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

نگراں کابینہ میں انیق احمد کو وزارت مذہبی امور اور تابش گوہر کو وزیر توانائی کے قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ معروف سماجی رہنما ڈاکٹر امجد ثاقب کو بھی نگراں کابینہ میں اہم قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔ سابق چیئرمین ایس ای سی پی محمد علی گھمن بھی نگراں کابینہ میں شامل ہوسکتے ہیں جبکہ الماس حیدر، عمر سیف، شمشاد اختر، مظفر رانجھا کو بھی کابینہ کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں