ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

‘دیکھنا چاہیے امریکی انخلا کے بعد امریکی فوج اور نیٹو کا اسلحہ کس کے ہاتھ میں لگا؟’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ دیکھنا چاہیے امریکی انخلا کے بعد امریکی فوج اور نیٹو کا اسلحہ کس کےہاتھ میں لگا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو‌ دیتے ہوئے افغانستان میں طالبان کی حکومت کے حوالے سے کہا کہ خیال تھا طالبان کی حکومت پاکستان کے لیے مثبت ہوگی لیکن پاکستان کے لیے حالات بہتر نہیں ہوئے بلکہ بگڑگئے ہیں۔

انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کے انخلا کے بعدچھوڑے گئے جنگی آلات مسائل پیدا کریں گے، چھوڑے گئے جنگی آلات کے استعمال کے اثرات پورے خطے پر نظر آئیں گے، ہمارے لیے اثرات شروع ہوگئے باقیوں پر بھی اثرات نظرآئیں گے۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ حالات کی خرابی ہماری پالیسی سے نہیں انخلاکی ناقص پالیسی کی وجہ سے ہے، افغانستان سے انخلا ذمہ داری سے کیا جاتا تو معاملات بہتر ہوتے لیکن افغانستان سے ذمہ دارانخلا کی بجائے جلدی میں فیصلے کیے گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں شدت پسند گروپس سےمتعلق مختلف رائے پائی جاتی ہے، ریاست کے پاس مذاکرات اور طاقت کے استعمال کے دو پاورہیں ، ریاست حالات دیکھ کر فیصلہ کرتی ہےمذاکرات کارآمد ہوں گے یا طاقت، ریاست کو موجودہ حالات میں دونوں آپشنز کو استعمال کرنا پڑےگا۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ہم پرامن اور خوشحال افغانستان دیکھنا چاہتےہیں، اس کے لئے دونوں ملکوں کوحقیقت پسندانہ انداز میں آگے بڑھنا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں