بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

نگراں وزیراعظم کا غزہ میں فوری جنگ بندی اور ناکہ بندی اٹھانے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نگراں وزیراعظم نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور ناکہ بندی اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کےمظلوم عوام سےیکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو غزہ میں جاری تشدد اور جانی نقصان پر تشویش ہے اور فلسطین کےمظلوم عوام سےیکجہتی کےساتھ کھڑے ہیں۔

نگران وزیراعظم نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور ناکہ بندی اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سےغزہ میں شہریوں کو جان بوجھ کرنشانہ بنایاجارہاہے، اندھا دھند اور غیر متناسب نشانہ بنانا تہذیب کے تمام اصولوں کے خلاف ہے۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ نہتےشہریوں کونشانہ بنانابین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے، تشدد کے خاتمے کو فلسطینی سرزمین پر جابرانہ پالیسیوں کے تناظرمیں دیکھنےکی ضرورت ہے۔

انھوں نے روز دیا کہ عالمی برادری کوغزہ تک امدادی سامان کی نقل و حمل کیلئےراہداری کھولنےکی کوشش کرنی چاہیے۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان غزہ صورتحال پراو آئی سی اوراسکےرکن ممالک سےقریبی رابطہ کر رہا ہے، وزیرخارجہ جلیل عباس 18 اکتوبر کو او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے ، جہاں وہ غزہ کے لوگوں کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات پر زور دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں