اسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ نگران حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں نہیں ڈالااور نہ ہی شاہی فرمان جاری کرکے رہا کرسکتے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر کہا کہ کیا نگران حکومت نےسابق وزیراعظم کوجیل میں ڈالا؟ نگران حکومت کے آنے سے پہلے سابق وزیراعظم کی گرفتاری ہوئی، قانونی طور پر گرفتاری ہوئی،تمام الزامات کا سامنا کررہے ہیں۔
انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ یہ حکومتیں کوئی کرمنل گروہ نہیں، الزام لگانےسے پہلے 10بارسوچیں، چیئرمین پی ٹی آئی جسمانی طورپرجیل میں بالکل محفوظ ہیں اور ان کا تحفظ یقینی بنانا ہماری قانونی ذمہ داری ہے۔
نگراں وزیراعظم نے مزید کہا کہ نگران حکومت شاہی فرمان جاری کرکے چیئرمین پی ٹی آئی کو رہا نہیں کرسکتی۔
انھوں نے نگران حکومت پرجانبداری کا الزام لگانا بالکل غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت سےمتعلق ایسےسنگین الزام نہیں لگانے چاہئیں.
پیپلزپارٹی کے بیانات سے متعلق انوار الحق کاکڑ کا کہناتھا کہ لیول پلئنگ فیلڈکی بات سیاسی جماعت کاالیکشن میں بیانیہ ہوسکتاہے، ہوسکتاہےپیپلزپارٹی بھی اپنےووٹرزکی توجہ کیلئےایسی باتیں کررہی ہے۔