اسلام آباد: نگراں کابینہ کی تشکیل کے لیے نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے مختلف شخصیات سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نگراں کابینہ کی تشکیل کے لیے سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے، نگراں وزیر اعظم نے مختلف شخصیات سے رابطہ کیا ہے.
[bs-quote quote=”اس ضمن میں سابق بیوروکریٹس، سابق فوجی افسر، سابق جج، بزنس مین کے ناموں پرغور جارہا ہے” style=”style-2″ align=”right”][/bs-quote]
ذرایع کے مطابق نگراں وزیر اعظم کی جانب سے کابینہ میں سیاسی وابستگیاں رکھنے والے افراد کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
اس ضمن میں سابق بیوروکریٹس، سابق فوجی افسر، سابق جج، بزنس مین کے ناموں پرغور جارہا ہے. ذرایع نے دعویٰ کیا ہے کہ نگراں کابینہ کا حجم مختصر رکھا جائے گا.
اس ضمن میں نگراں وزیراعظم نے سابق رجسٹرار سپریم کورٹ طاہر شمشاد سے بھی مشاورت کی ہے، نگراں کابینہ آئندہ ہفتے تک حلف اٹھائے گی.
توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ نگراں کابینہ میں اچھی شہرت رکھنے والے بیوروکریٹس کو شامل کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ آج نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی جانب لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف فوری اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جس کا مقصد انتخابات کے التوا کر روکنا ہے۔
کاغذات نامزدگی سے متعلق عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جائے: نگراں وزیر اعظم
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں