اسلام آباد: نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کا کہنا ہے کہ جو میرا مینڈیٹ ہے اس کے مطابق کام کروں گا۔ شفاف انتخابات کا انعقاد اولین ترجیح ہے۔
تفصٰلات کےمطابق نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے اپنے عہدے کی حلف برداری کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو میرا مینڈیٹ ہے اس کے مطابق کام کروں گا۔
نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ شفاف انتخابات کا انعقاد اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج پہلا دن ہے آج سے ہی کام شروع کر رہا ہوں۔ شاہد خاقان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
جسٹس (ر) ناصر الملک نے کہا کہ انشا اللہ عام انتخابات بر وقت ہی ہوں گے۔
تقریب حلف برداری کے بعد نگراں وزیر اعظم ایوان صدر میں مختلف شخصیات اور سفیروں سے ملے۔ بعد ازاں وہ وزیر اعظم ہاؤس پہنچے جہاں ان کے اعزاز میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔