جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

نگراں وزیراعظم بجلی کی بچت کیلئے اقدامات پر آج صوبوں کے ساتھ مشاورت کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نگراں وزیراعظم نوار الحق کاکڑ بجلی کی بچت کیلئے اقدامات پر آج صوبوں کے ساتھ مشاورت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مہنگی بجلی پر ریلیف دینے کیلئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت آج سہہ پہر 4بجے اہم اجلاس ہوگا۔

اجلاس میں بجلی بلوں میں بھاری اضافے سےمتعلق رپورٹ پیش کی جائے گی اور وزارت توانائی کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں بجلی بلوں میں اضافے اور صارفین کی مشکلات کا جائزہ لیا جائے گااور بجلی کی بچت کیلئے اقدامات پرنگراں وزیراعظم آج صوبوں کے ساتھ مشاورت کریں گے۔

گذشتہ روز انوار الحق کاکڑ نے متعلقہ اداروں کو اڑتالیس گھنٹوں میں بجلی کے زائد بلوں میں کمی کیلئے ٹھوس اقدامات مرتب کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کہا بجلی کا خرچ کم کرنے کیلئے اگرمیرے کمرے کا اے سی بند کرنا پڑے تو بےشک بند کردیں۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہنگامی اجلاس کے بعد ٹوئٹر پر بیان میں لکھا تھا ‘جلد از جلد عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کریں گے،عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلئے وزارت توانائی و خزانہ کو مل کرلائحہ عمل بنانےکی ذمےداری دی ہے، سرکاری ملازمین کومفت یونٹس کےمعاملے پر تفصیلی رپورٹ بھی طلب کی ہے، سرکاری دفاترمیں بجلی کے استعمال میں کمی کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ جلد بازی میں کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھائیں گے جس سے ملک کو نقصان پہنچے، عام آدمی کی نمائندگی کرتا ہوں، ممکن نہیں کہ عام آدمی مشکل میں ہو اور افسرشاہی اور وزیرِاعظم ان کےٹیکس پرمفت بجلی استعمال کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں