منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

نگراں وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے جس میں معاشی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے جس میں ملک کی معاشی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈا منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا جب کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس  کے فیصلے بھی توثیق کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کابینہ توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری  دی جائے گی اور کابینہ کی قانون سازی سے متعلق کمیٹی کے  فیصلوں کی منظوری بھی لی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں