منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

بجلی کے بلوں میں ممکنہ ریلیف کے لیے نگران وزیراعظم کی زیرِصدارت اہم اجلاس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: بجلی کے بلوں میں ممکنہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے نگران وزیراعظم کی زیرِصدارت اجلاس ہوا جس میں بجلی کی قیمتوں اور زائد بلوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔

اے آر وائی کے مطابق نگران وزیراعظم کی زیرِصدارت بجلی کی قیمتوں اور زائد بلوں سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں نگران صوبائی وزرائےاعلیٰ کے علاوہ وزارت توانائی اور تقسیم کار کمپنیوں کےاعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں بجلی کے بلوں میں ممکنہ ریلیف دینے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ہے، متعلقہ اداروں کے افسران، ملازمین کو مفت بجلی کی فراہمی کا معاملہ بھی زیرغور آیا۔

توانائی ڈویژن کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ممکنہ ریلیف سے متعلق مختلف آپشنز پیش کیے گئے، اجلاس میں بجلی کے بلوں میں شامل ٹیکسز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

واضح رہے کہ بجلی کی ہوشربا قیمتوں اور زائد بلوں کے خلاف ملک بھر میں تاجروں، سیاسی جماعتوں اور عوام کی جانب سے احتجاج زور پکڑ گیا ہے۔

کراچی چیمبر کی جانب سے بھی نگراں وزیراعظم سے کل تک بجلی بلز میں فوری ریلیف کی اپیل گئی ہے۔

صدرکراچی چیمبر کا کہنا تھا کہ غریب عوام، تاجربرادری سخت مایوسی کا شکار ہیں، مزاحمت پر قابو پانا مشکل ہوتا جا رہا ہے، کراچی چیمبر ممبران پر ایس ایم ایز، چھوٹے تاجروں کا شدید دباؤ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں