بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

اگلے سال حج کے لیے درخواستیں : خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد کی زیر صدارت اجلاس میں  حج  2024 کیلئے درخواستیں جلد طلب کرنے پر غور  کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں حج انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حج 2023 کے انتظامات ہر لحاظ سے مثالی رہے، سخت موسم اور رش کے باوجود حج انتظامات کی تعریف کی گئی۔

بریفنگ میں کہنا تھا کہ حج اخراجات میں بچت کی رقوم حجاج کرام کو واپس کی گئیں، اب لانگ ٹرم حج پالیسی لانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ گزشتہ حج انتظامات کا بغور جائزہ لے کر مزید بہتری لائی جائے، حج پالیسی کی جلد منظوری سے انتظامات میں مزید بہتری آئے گی۔

اجلاس میں حج 2024 کیلئے درخواستیں جلد طلب کرنے پر غور کیا گیا اور آئندہ سالوں کیلئے عازمین حج کو اقساط میں رقم جمع کرانے کی تجویز دی گئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں