تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

پنجاب میں نگراں حکومت کون بنائے گا ؟ رانا ثناءاللہ کا اہم بیان

لاہور : ن لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں نگراں حکومت کے قیام کا فیصلہ الیکشن کمیشن ہی کرے گا۔

یہ بات انہوں نے لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جس میں انہوں نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کیلئے کوئی مشاورت نہیں ہوگی یہ فیصلہ اب الیکشن کمیشن ہی کرے گا کہ نیا وزیر اعلیٰ کون ہوگا اور پھر وہی کابینہ کی تشکیل بھی دے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بارہا کوشش کی کہ اسمبلی کو تحلیل سے بچالیں لیکن انہوں نے ضد اور انا پوری کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پوری کوشش کی کہ اس غیرجمہوری عمل کو روکا جائے اور ہم اس عمل کا حصہ نہیں ہیں لیکن اگر الیکشن ہوتا ہے تو ہماری تیاری مکمل ہے بھرپور حصہ لیں گے۔

ملاقات کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کو ان کے کامیاب دورے کی مبارکباد دی ہے، وزیراعظم کی محنت سے معاشی بحران پر قابو پایا جارہا ہے، سیاسی صورتحال پر غورو فکر ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کرکے گورنر پنجاب کو ارسال کردی ہے۔

Comments

- Advertisement -