ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

ایران جنگ، کینیڈا کے وزیرِ اعظم کا اہم بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اوٹاوا: کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی نے ایران جنگ سے متعلق واضح طور پر کہا ہے کہ کینیڈا ایران جنگ میں کبھی حصہ نہیں لے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی نے کہا کہ کینیڈا ایرانی جوہری پروگرام اور دہشت گردی کی برآمد کو روکنے کی ضرورت کی حمایت کرتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ جی سیون ممالک ایران میں کشیدگی میں کمی کا مشترکہ مؤقف تلاش کریں گے۔

دوسری جانب امریکا نے ایرانی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے جس پر ایران نے دشمن کو سخت جوابی حملوں سے خبردار کر دیا ہے۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایرانی شہریوں کو بندرگاہوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ سینٹ کام کی جانب سے جاری بیان میں ہدایت کی گئی کہ آبنائے ہرمز کے ساتھ تمام پورٹ تنصیبات کو فوری خالی کر دیں۔

ایران، اسرائیل اور امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریں

سینٹ کام نے کہا کہ ڈاک ورکرز، انتظامی اور کمرشل عملہ ایرانی بحری جہازوں اور فوجی سامان سے دور رہے، فوجی مقاصد کیلیے استعمال ہونے والی سویلین بندرگاہیں اب جائز فوجی ہدف ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں