اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

کورونا کیسز ، پنجاب میں مزید علاقے سیل کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : کورونا کمیٹی نے پنجاب میں مزید علاقے سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعلیٰ پنجاب پنجاب عثمان بزدار نے کہا علاقےسیل کرنے سے متعلق جلدحتمی پلان پیش کیا جائے اور عیدالاضحیٰ پرشہری حدود میں بکرمنڈیاں نہیں لگیں گی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کمیٹی نے پنجاب میں مزید علاقے سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا شہروں میں مویشی منڈیوں کی اجازت نہیں ہو گی.

وزیراعلیٰ پنجاب پنجاب عثمان بزدار نے کہا پنجاب میں روزانہ کورونا ٹیسٹ کی استعداد 12 ہزارہو گئی، کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 68308 ہے 19580مریض صحت یاب ہو چکے ہیں.

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 روز میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے، لاہورکے اسپتالوں میں ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس کی تعداد 671 سے بڑھا کر 1228کردی جبکہ پنڈی کے اسپتالوں میں آکسیجن بیڈز کی تعداد 227سے بڑھا کر607 کی جا رہی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ نشتراسپتال ملتان میں کورونا مریضوں کیلئے مزید 58 بیڈزکااضافہ کیاگیا اور بیڈزکی تعداد 144 سے بڑھا کر 202 کی گئی ہے جبکہ کورونا ڈیوٹی کے دوران جاں بحق افسران کے لواحقین کو امداد دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ایکٹمراانجکشن،دیگردواؤں کےذخیرہ کرنے پرکریک ڈاؤن کاحکم دیتے ہوئے کہا انتظامیہ اور متعلقہ ادارے بلاامتیاز کارروائی کرکے رپورٹ پیش کریں اور اوورچارجنگ کرنے والےنجی اسپتالوں کےخلاف ایکشن لیاجائے۔

عثمان بزدار کی نجی اسپتالوں کے معاملات دیکھنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت بھی دی، اور کہا عیدالاضحیٰ پرشہری حدود میں بکرمنڈیاں نہیں لگیں گی، لاہورکے بعض علاقےسیل کرنےسےمتعلق جلدحتمی پلان پیش کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں