تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

جان لیوا کرونا وائرس ، امریکی صدر نے چین کو مدد کی پیشکش کردی

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو جان لیوا کرونا وائرس کیخلاف مدد کی پیشکش کردی اور کہا چین سے مسلسل رابطے میں ہیں اور اس معاملے کو غور سے دیکھ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں چین کو مدد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چین سے مسلسل رابطے میں ہیں، ہم نے چین اور صدر شی کو کسی بھی مدد کی پیش کش کی ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے ماہرین غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ہیں، کرونا وائرس کے امریکا میں بہت کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، لیکن پھر بھی ہم اس معاملے کو غور سے دیکھ رہے ہیں۔

خیال رہے امریکہ میں اب تک پانچ افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور حکام نے مزید 100 افراد کے ٹیسٹ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں : چین میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 106 ہو گئی

یاد رہے چین کروناوائرس کی زدمیں ہے، وائرس سے اب تک 106 افرادہلاک جبکہ 4000 سےزائدافراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، چین میں ہائی الرٹ ہے اور مختلف شہروں میں لاک ڈاون کردیا گیا ہے جبکہ ووہان میں ہنگامی بنیاد پر نئے ہسپتال کی تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے۔

چین کے نئے قمری سال کے پہلے دن بیجنگ اور ہانگ کانگ سمیت بڑے شہروں میں تقریبات منسوخ کر دی گئیں ہیں جبکہ ہانگ کانگ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، ہانگ کانگ کا کہنا ہے کہ چین کے لئے فیری،ریل سروس معطل کرے گا۔

دنیا بھر کے متعدد ایرپورٹس پر وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے مسافروں کی اسکریننگ کی جارہی ہے ۔

Comments

- Advertisement -