تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم کا کورونا صورتحال پر آج پھر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کوروناصورتحال پرآج قوم کواعتمادمیں لینےکافیصلہ کرلیا ، وزیراعظم کی گفتگوسرکاری ٹی وی پرنشرکی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کوروناصورت حال پراجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے کوروناصورتحال پرآج قوم کواعتمادمیں لینےکافیصلہ کرلیا ، وزیراعظم کی گفتگوسرکاری ٹی وی پرنشرکی جائے گی۔

یاد رہے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان نے کرونا کی صورتحال پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہپاکستان میں جولائی کے آخر اور اگست میں کرونا کے کیسز عروج پر ہوں گے، ہم سب احتیاط کریں تو پاکستان تباہی سے بچ جائے گا اور اگر احتیاط نہ کی تو بہت مشکل وقت آنے والا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ کرونا وائرس ختم ہوجائے گا، لاک ڈاؤن سے کرونا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ کم ہوجاتا ہے، جہاں زیادہ لوگ جمع ہوتے ہیں وہاں وائرس تیزی سے پھیلتا ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے محنت کش، غریب لوگ مشکل وقت سے گزرے۔

مزید پڑھیں : پاکستان میں جولائی کے آخر میں کرونا کیسز عروج پر ہوں گے، وزیراعظم

عمران خان نے کہا تھا کہ امیرممالک نے بھی فیصلہ کیا لاک ڈاؤن اس کا مستقل حل نہیں، امریکا جیسے ملک میں ایک لاکھ سے زائد لوگ کرونا سے مر چکے ہیں، امریکا میں بھی لاک ڈاؤن میں ایس او پیز کے ساتھ نرمی کی گئی ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد کرکے ہی کاروبار کو بھی چلایا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے کرونا پھیلے گا مگر ہم اس کی رفتار کم رکھنا چاہتے ہیں، کوشش ہے پاکستان میں کرونا تیزی کے بجائے آہستہ سے اوپر جائے، کرونا کی رفتار کم کرنے کی وجہ ہمارے صحت کے نظام کو بہتر بنانا ہے، کرونا کی رفتار کم نہ ہوئی تو صحت کے نظام پر دباؤ بڑھ جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ ڈھائی ماہ میں کرونا کی صورتحال قابو میں رہے، کرونا کی وجہ سے مختلف امراض کے لوگوں کو خطرہ ہے، بے احتیاطی کی تو سب کی زندگی اور ملک کو خطرے میں ڈالیں گے۔

Comments

- Advertisement -