لاہور : پنجاب حکومت نے کورونامریضوں کی جانچ پڑتال کیلئے اسمارٹ سمپلنگ کا فیصلہ کرلیا ، پروفیسرجاویداکرم کا کہنا تھا کہ اسمارٹ سمپلنگ کے ذریعے نرم اور جزوی لاک ڈاؤن بھی چل جائے گا جبکہ لوکل ٹرانسمیشن کی سائیکل کو بھی توڑاجا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونامریضوں کی جانچ پڑتال کیلئے پنجاب حکومت کااسمارٹ سمپلنگ کافیصلہ کرلیا ، ،وی سی یو ایچ ایس پروفیسرجاویداکرم نے کہا کہ اسمارٹ سمپلنگ کم و سائل میں زیادہ ٹیسٹ صلاحیت رکھتی ہے، اس سے لاک ڈاؤن کی ضرورت بھی کم ہو جائے گی۔
پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ اسمارٹ سمپلنگ کے ذریعے نرم اور جزوی لاک ڈاؤن بھی چل جائے گا جبکہ لوکل ٹرانسمیشن کی سائیکل کو بھی توڑا جا سکتا ہے، اسمارٹ سمپلنگ مختلف ممالک میں استعمال کی جا رہی ہے۔
گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تھا کہ پنجاب میں اسمارٹ سیمپلنگ شروع کرنےجارہےہیں، نتائج کوپرکھ کر مستقبل کے فیصلوں اور لائحہ عمل کیلئےماہرین پرمشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہیں۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شروع میں زیادہ توجہ مختلف قرنطینہ میں ٹھہرائےگئےافرادکےٹیسٹ پرتھی، سسٹم پربوجھ نسبتاً کم ہونے اور ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت مزیدبڑھ گئی ہے، اسمارٹ سیمپلنگ لوکل کمیونٹی میں وائرس کی موجودگی کابہتر جائزہ لے سکیں گے۔
خیال رہے نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں اموات کی تعداد 301 ہو گئی ہے، ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 14079 تک جا پہنچی ہے۔