جمعرات, جنوری 15, 2026
اشتہار

سعودی عرب میں گاڑیاں مہنگی ہوگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں مسلسل دو سالوں سے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال (2020) میں گاڑیوں کی قیمت میں 9.6 فیصد اضافہ ہوا، اسی طرح سال 2019 میں بھی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھی تھیں۔

سعودی مرکزی بینک ’ساما‘ نے گاڑیوں کی قمتوں کے حوالے اپنی رپورٹ جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں گزشتہ دو سالوں سے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑھوتی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کی شرح میں دسمبر 2020 کے دوران 107.3 پوائنٹس دیکھے گیے، جبکہ دسمبر 2019 میں اس کی شرح 97.9 پوائنٹ تھی۔ 2018 کے مقابلے میں 2019 میں گاڑیوں کی قیمتوں میں 0.04 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ 2016 سے 2018 تک گاڑیوں کی قیمت میں کمی رہی جبکہ گزشتہ دو سال سے دوبارہ اضافہ ہوا۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد گاڑیوں کی قیمتیں بڑھی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں