بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

گاڑی اور موٹرسائیکل میں پیٹرول بھروانے والے صارفین کےلیے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پیٹرول بھروانے والے شہریوں کو پوری مقدار میں پیٹرول کی فراہمی کےلیے اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیمیں ملک بھر میں متحرک ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ملک بھر میں پیٹرول پمپس کی جانچ کیلئے انفورسمنٹ ٹیمیں متحرک کردی ہیں، چیئرمین اوگرا مسرور خان کی جانب سے انفورسمنٹ ٹیم کے ہمراہ مختلف پیٹرول پمپس کا دورہ کیا گیا۔

پیٹرول پمپس کی قانونی حیثیت، لائسنس اور مطلوبہ دستاویزات کی جانچ کی گئی جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کے دستیاب اسٹاک کا بھی معائنہ کیا گیا۔

چیئرمین اوگرا نے قوانین و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی، واضح کیا گیا کہ اوگرا قواعد کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق زیر گردش خبروں کو مسترد کردیا تھا اور 15 دسمبر کو پیٹرل کی قیمت کوبھی برقرار رکھا گیا تھا۔

ترجمان اوگرا نے وضاحت کی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تمام خبریں قیاس آرائیاں ہیں، قیمتوں سے متعلق کسی قسم کا ابتدائی ورک یا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

اوگرا کا کہنا تھا کہ قیمتوں کا تعین وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق مقررہ وقت پر کیا جاتا ہے، قیمتوں سے متعلق حساب کتاب صرف سرکاری ہدایت پر حکومت کو بھجوایا جاتا ہے۔

ترجمان اوگرا نے جاری وضاحت میں مزید کہا کہ قیمتوں کے تعین میں قانونی اور طے شدہ طریقہ کار پر مکمل عمل کیا جاتا ہے۔

پاکستان بھر میں غیر قانونی پٹرول پمپس کی روک تھام کے لیے اوگرا کا انقلابی قدم

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں