تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

شادی کے روز دلہن قتل، دلہا اغوا

میکسیکو سٹی: امریکی ریاست میکسیکو سٹی میں دلہن کو شادی کے روز قتل اور دلہا کو اغوا کرلیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو میں دلہن کو اس کی شادی کے موقع پر قتل اور دلہا کو اغوا کرلیا گیا، کاریم لزبتھ یاپیز اورٹز نامی دلہن میکسیکو کے ایک بدنام زمانہ گینگسٹر کی بہن تھی۔

گینگسٹر سانتا روسا ڈی لیما نامی گینگ کا سربراہ تھا، لزبتھ کا دلہا ایل کیلامر ڈو بھی اسی گینگ کا رکن تھا۔

رپورٹ کے مطابق لزبتھ اور ایل کیلامر ڈو چرچ میں اسٹیج پر موجود تھے اس دوران مخالف گینگ جیلسکو نیو جنریشن کے کارندے تقریب میں گھس آئے اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے لزبتھ موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ دلہا ایل کیلامر ڈو کو زخمی حالت میں جیلسکو نیو جنریشن کے کارندے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔

مخالف گینگ کی فائرنگ سے ایک 18 سالہ لڑکا بھی ہلاک ہوا جو اپنی موٹر سائیکل پر تقریب کی جگہ کے قریب سے گزر رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق دونوں گینگز کے درمیان جھڑپیں جاری رہتی ہیں اور دونوں گینگز اب تک ایک دوسرے کے درجنوں افراد کو موت کے گھاٹ اتارچکے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل میکسیکو میں پولیس نے خاتون گینگسٹر ماریا لوپز جو ’لا کترینا‘ کے نام سے جانی جاتی تھی کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -