The news is by your side.

Advertisement

ریاست مخالف تقریر، پی ٹی ایم کی گلالئی اسماعیل کے خلاف 16 گھنٹے میں دوسرا مقدمہ درج

اسلام آباد: پشتون تحفظ موومنٹ کی رہنما گلالئی اسماعیل کے خلاف پاکستان مخالف تقاریر اورپشتون بھائیوں کےدلوں میں نفرت پھیلانے پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت 2 مقدمات درج کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق فرشتہ مہمند کے قتل کو ڈھال بنا کر پاک فوج اور پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والی پی ٹی ایم رہنما گلالئی اسماعیل کے خلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق گلالئی اسماعیل نے فرشتہ کیس کی آڑ میں حکومت کے خلاف ہرزہ سرائی کی جبکہ انہوں نے پشتون قوم کو عصبیت کی طرف ورغلانے کی بھی کشش کی۔

مزید پڑھیں: معصوم فرشتہ سے زیادتی کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج

متن میں کہا گیا ہے کہ گلالئی اسماعیل نے پاک فوج کے خلاف بھی ہرزہ سرائی کی۔ مقدمہ اسلام آباد کے شہری درخواست پر درج کیا گیا۔

یاد رہے کہ چار روز قبل اسلام آباد سے ایک 10 سالہ بچی فرشتہ لاپتہ ہوگئی تھی جس کے بعد جنگل سے اُس کی لاش برآمد ہوئی تھی، بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فرشتہ قتل کیس، ایم ایل او پولی کلینک اسپتال ڈاکٹر عابدشاہ کو عہدے سے ہٹا دیاگیا

فرشتہ کے قتل پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارفین نے آواز اٹھائی تدفین کے اگلے روز وزیراعظم نے نوٹس لے کر ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی کل رات گئے میسج کر کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں