بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

غیر ملکیوں کو 12 سے زائد خدمات کی فراہمی کیلیے ’کیس کیڈ‘ خدمت مرکز کا افتتاح

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سفارتکاروں کی سہولت کیلیے قائم کیے گئے ’کیس کیڈ‘ خدمت مرکز کا افتتاح کر دیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ کیس کیڈ کے تحت ڈپلومیٹک انکلیو میں غیر ملکی شہریوں کو 12 سے زائد خدمات ایک چھت تلے ملیں گی، ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا و تجدید، کریکٹر سرٹیفکیٹ کی سہولت میسر ہوگی۔

محسن نقوی نے بتایا کہ پولیس تصدیق، گمشدگی رپورٹ، کرایہ داروں کی رجسٹریشن کی سہولت بھی ہوگی جبکہ غیر ملکیوں کی رجسٹریشن، گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کی خدمات مہیا کی جائیں گی۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ سفرا اور غیر ملکیوں کی سہولت اور حفاظت کیلیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں، خدمت مرکز میں سفارتکاروں اور غیر ملکی شہریوں کو تمام سہولیات ایک چھت تلے ملیں گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں