The news is by your side.

Advertisement

حامد میر کیخلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد: معروف صحافی حامد میر کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کرنے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لال مسجد شہداء فاؤنڈیشن کے ترجمان حافظ احتشام کی جانب سے معروف صحافی حامد میر کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کرادیا ہے، درخواست میں مدعی نے دعویٰ کیا ہے کہ ممتاز صحافی حامد میرنے اپنے کالم میں صحابہ کرام کی مبینہ طور پر بے حرمتی کی ہے جس سے ملک بھر کے عاشقان رسول اور صحابہ میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کیس کی سماعت کیلئے توہین رسالت کیس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیضان حیدر گیلانی کو منتقل کر دیا تا ہم ایڈیشنل سیشن جج نے مذکورہ درخواست کی سماعت کرنے سے معذرت کر لی۔

میڈیا رہورٹس کے مطابق ایدیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی جانب سے کیس کی سماعت کرنے سے معذرت کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج آج بروز ہفتہ کو مذکورہ درخواست کی سماعت کر رہے ہیں۔

اس موقع پر لال مسجد شہداء فاؤنڈیشن کے ترجمان حافظ احتشام نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا حامد میر کے کالم سے گستاخی صحابہ کی بو آتی ہے وہ توہین رسالت کے مرتکب ہوئے ہیں،ان کے کالم سے ایک ایک پاکستانی دل غم زدہ ہوئے ہیں اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ حامد میر اللہ کے حضور توبہ کریں اور عاشقان رسول و صحابہ سے معافی مانگیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں