تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کیخلاف کیس میں حکومت سے جواب طلب

لاہور ہائی کورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کیس میں وفاقی حکومت اور اوگرا سے جواب طلب کرلیا۔

ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس پر سماعت کی۔ مفاد عامہ کی درخواست پر اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت کم ترین سطح پر ہے لیکن پاکستان پیٹرول صرف 12 روپے سستا کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں فی بیرل پیٹرول کے مطابق پاکستان میں بھی پیٹرول اسی طرح سستا ہونا چاہیے، عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہے، حکومت نے قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کرنے کی بجائے اضافہ کردیا۔

مزید پڑھیں: حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی نہ لگانے کا فیصلہ

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا بحران سنگین ہوگا، حکومت شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کی بجائے ان کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے۔

انہوں نے استدعا کی کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دے۔ اس پر عدالت نے وفاقی حکومت اور اوگرا سے جواب طلب کرلیا۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں