site
stats
پاکستان

ڈاکٹرعاصم کے خلاف مقدمہ درج، شرجیل میمن ای سی ایل میں شامل

ڈاکٹرعاصم گزشتہ نوے روزسے دہشت گردوں سے تعلقات اورمالی بدعنوانی کے شبے میں رینجرزکی تحویل میں تھےاوراب اُن کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پی پی پی رہنما ڈاکٹرعاصم کے خلاف مقدمہ رینجرزکی مدعیت میں کراچی کے نارتھ ناظم آباد تھانے میں درج کرایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ میں ڈاکٹرعاصم پردہشت گردوں کو سہولت دینے کا الزام ہے، رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرعاصم ملزمان کواپنے نجی اسپتال میں علاج کی سہولتیں فراہم کیا کرتے تھے۔

دوسری جانب نیب سندھ کی سفارش پرڈاکٹرعاصم کا نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیا گیاہے جبکہ ان ہمراہ سندھ حکومت کے انتہائی اہم رہنما شرجیل میمن کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے۔

ڈاکٹرعاصم حسین تو رینجرز کی تحویل میں ہیں لیکن شرجیل انعام میمن گزشتہ کئی دنوں سے ملک سے باہرہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top