اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

ایئر انڈیا کو دھمکی دینے پر سکھ رہنما کیخلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت کی انسداد دہشتگردی ایجنسی نے سکھ علیحدگی پسند رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشتگردی ایجنسی نے بتایا کہ سکھس فار جسٹس (ایس ایف جے) کے جنرل کونسل گرپتونت سنگھ پنوں کی جانب سے دی جانے والی دھمکی کے بعد سے سکیورٹی فورسز الرٹ ہیں۔

ایجنسی نے بتایا کہ گرپتونت سنگھ پنوں کے خلاف مقدمہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق ایکٹ 1967 کی مختلف دفعات اور انڈین پینل کوڈ کے تحت درج کیا گیا۔

- Advertisement -

اعلامیے میں بتایا گیا کہ سکھ رہنما نے 4 نومبر کو دھمکی آمیز ویڈیو جاری کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ اتوار (19 نومبر) سے ایئر انڈیا کو دنیا بھر میں آپریٹ کرنے کی اجازت نہیں ملے گی۔ انہوں نے سکھوں کو ایئر لائن سے سفر کرنے سے منع کیا تھا۔

سکھس فار جسٹس نے رائٹرز کی جانب سے بذریعہ ای میل بھیجے گئے سوالات کا جواب نہیں دیا۔ اسی طرح ایئر انڈیا نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔

بھارت نے 2019 میں سکھس فار جسٹس پر پابندی عائد کی اور 2020 میں گرپتونت سنگھ پنوں کو دہشتگرد قرار دیا۔

انسداد دہشتگرد ایجنسی کے مطابق گرپتونت سنگھ پنوں امریکا میں رہائش پذیر ہے جبکہ میڈیا کا کہنا ہے کہ سکھ رہنما کے پاس امریکا اور کینیڈا دونوں ممالک کی شہریت موجود ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں