کراچی:زائد بلنگ پر کے الیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج -
The news is by your side.

Advertisement

کراچی:زائد بلنگ پر کے الیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج

کراچی : بجلی کے بلوں میں استعمال سے زائد بلنگ پر کے الیکٹرک کے خلاف ایک صارف نے مقدمہ درج کروا دیا.

کراچی کے عوام پر ایک طویل عرصے سے بجلی کے نرخوں میں ہیر پھیر کا عمل جاری ہے، بجلی کے زائد بلنگ کی شکایات کا معاملہ ایک اذیت بن گیا ہے ، زائد بلنگ کی شکایت کو کے الیکٹرک کبھی خاطر میں نہیں لاتی.

اسی بنا ایک شہری عدالت کا در کھٹکھٹایا تو پولیس تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمے میں دھوکہ دہی، جعلسازی اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمے میں کے الیکٹرک کے چارافسران کو نامزد کیا گیا، جن میں دو جنرل مینیجرز بھی شامل ہیں، مقدمے میں نامزد کسی ملزم کو تاحال پولیس گرفتار نہیں کرسکی ہے.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں