قندیل بلوچ کے والد کیخلاف مقدمہ درج مقدمہ -
The news is by your side.

Advertisement

قندیل بلوچ کے والد کیخلاف مقدمہ درج مقدمہ

ملتان : قندیل بلوچ کیس میں نئی پیش رفت سامنے آئی ، مقتولہ کے والد کیخلاف پولیس نے گواہی دینے سے انکار پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں نیا موڑ آگیا، ذرائع کے مطابق ماڈل قندیل بلوچ کے والد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، مقتولہ کے والد عظیم کیخلاف مقدمہ عدالت میں ملزم اسلم شاہین کیخلاف گواہی سے منحرف ہونے پر درج کیا گیا ہے۔

12

ملزم اسلم شاہین کو اعانت مجرمانہ کی دفعہ ایک سو نو کے تحت مقدمہ میں نامزد کیا گیا تھا تاہم بعد دوران سماعت مقتولہ کے والد نے اسلم شاہین کیخلاف گواہی دینے سے انکار کر دیا۔

ملزم اسلم شاہین مقتولہ قندیل بلوچ کا بھائی ہے، جسے اسکے والد کی درخواست پر مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔ ملزم عظیم کیخلاف مقدمہ دفعہ دو سو تیرہ کے تحت تھانہ چہلیک میں درج کیا گیا جبکہ پولیس نے فرار ہونے والے مقتولہ کے والد ملزم عظیم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جبکہ ملزم اسلم شاہین ضمانت پر ہے۔


مزید پڑھیں : ماڈل قندیل بلوچ کو قتل کر دیا گیا


واضح رہے معروف ماڈل اور ممتاز شوبز شخصیت قندیل بلوچ کو اُن کے گھر واقع ملتان میں قتل کردیا گیا ،قندیل بلوچ اپنے والدین سے ملنے گھر آئی ہوئیں تھیں کہ رات سوتے ہوئے اُن کے بھائی نے وسیم نے گلا دبا کر قندیل بلوچ کو ہلاک کرکے گاؤں فرار ہو گیا تھا جہاں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی میں ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں