تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

جہانگیرترین گروپ کے رکن اسمبلی پر خاتون کے گھناؤنے الزامات، مقدمہ درج

جہانگیرترین گروپ کے ایم پی اے خرم لغاری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر میں ‏خرم لغاری پر خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرنےکا الزام ہے۔

لاہور کے تھانہ ڈیفنس اے میں خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ گھرمیں ‏گھسنے، ہوائی فائرنگ اور دھمکیوں کی دفعات پر درج کیا گیا ہے۔

خاتون نے الزام عائد کیا کہ ایم پی اے خود کو کنوارہ ظاہر کر کے ناجائز تعلقات پر مجبور کرتارہا ‏ایک سال سےچھپ چھپ کر ملنے پر مجبور کرتا رہا۔

متاثرہ خاتون کے مطابق خرم لغاری نےزبردستی نکاح نامے پر بھی دستخط کرا رکھے ہیں جب کہ ‏ایم پی اے کے والد چنوں خان لغاری کو بھی شکایت کی جس کی وجہ سے میرے گھر میں گھس ‏کر فائرنگ کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہے اور تفتیش انویسٹی گیشن ونگ کرے گا۔ ایم پی اےخرم ‏سہیل لغاری کاتعلق تحصیل جتوئی ضلع مظفرگڑھ سےہے۔

Comments

- Advertisement -