منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

فیصل آباد میں بیٹی اور بیٹے پر تشدد کے الزام میں باپ اور سوتیلی ماں کیخلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد : پنجاب میں بیٹی اور بیٹے پر تشدد کرنے کرنے والے باپ اور سوتیلی ماں کے خلاف پھوپھی کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں کم عمر بیٹی اور بیٹے پر بہیمانہ تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے خلاف پھوپھی شازیہ نے تھانہ صدر میں اپنے بھائی اور اس کی سوتیلی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شاہد اور سلمیٰ نے 13 سالہ ام حبیبہ، 12 سالہ علی رضا کو ایک ماہ سے قید کر رکھا تھا اور ملزمان نے احمد نگر میں واقع اپنے گھر میں بچوں پر بجلی کے تار سے تشدد کیا تھا۔

- Advertisement -

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی نے سوتیلی والدہ پر غلط کاری پر اکسانے کا الزام لگایا لیکن ایس ایچ او تھانہ نے غلط کاری کےلیے تشدد کا ذکر درخواست سے غائب کردیا۔

خاندانی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ایس ایچ او تھانہ صدر نے درخواست پھاڑ کر مدعیہ شازیہ سے نئی درخواست لکھوائی اور ایف آئی آر میں نرم دفعات لگا کر ملزمان کو فائدہ پہنچایا گیا۔

خاندانی ذرائع نے الزام عائد کیا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے دو روز بعد بھی پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں