The news is by your side.

Advertisement

پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں کا مقدمہ درج، گرفتاریاں شروع

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی جانب سے پی آئی اے افسران و ملازمین کے خلاف جعلی ڈگریوں کے معاملے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کی ہدایت پر پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں کےذمہ داروں کے خلاف مقدمے کا اندراج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں سابق ڈائریکٹر ایچ آر راشد احمد، سابق اسسٹنٹ مینجر ریکرومنٹ اینڈ پلیسمنٹ سید فہد، سینیئر ٹیکنیشن زبیر،شیر اقبال اور آصف کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے میں جعلی ڈگری پربھرتی کے خلاف قوانین کی شقیں شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے کے مطابق زبیر، شیر اقبال اور آصف کو جعلی ڈگریوں کے باوجود قومی ائر لائن میں ملازمت دی گئی۔

پی آئی اے کے سابق افسران راشد احمد اور فہد علی اس بات کے ذمہ دارتھے کہ متعلقہ درسگاہوں سے ڈگریوں کی تصدیق کرتے جب کہ شیر اقبال اور آصف کو مقدمے کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں