تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

ڈیڑھ سالہ بچے پر فائرنگ کا مقدمہ، عدالت پولیس پر برہم ہو گئی

لاہور: ڈیڑھ سالہ بچے پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرنے پر لاہور ہائی کورٹ شیخوپورہ پولیس پر برہم ہو گئی، عدالت نے کم سن بھائیوں کے خلاف مقدمہ آج ہی خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ پولیس نے کارنامہ انجام دیتے ہوئے ڈیڑھ سال، 9 سال اور 12 سالہ بچے پر فائرنگ کا مقدمہ درج کر دیا جس پر لاہور ہائی کورٹ نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

یہ واقعہ گزشتہ برس دسمبر کے وسط میں پیش آیا تھا، جب شیخوپورہ میں پولیس نے ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کی درخواست پر ڈیڑھ سالہ بچے سمیت تین کم سن بھائیوں پر کلاشنکوف سے حملہ کرنے کا مقدمہ درج کیا، ڈیڑھ سالہ بچے پر کلاشنکوف رکھنے اور ہنگامہ آرائی کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا جب کہ 9 سالہ بچے پر پستول اور 12 سالہ بچے پر ڈنڈے سے حملہ کرنے کا الزام لگایا گیا۔

کیس کی سماعت آج لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق عباسی نے کی، عدالتی حکم پر ڈی پی او شیخو پورہ غازی صلاح الدین عدالت میں پیش ہوئے، ڈی پی او کے مبہم جواب پر عدالت نے سخت اظہار برہمی کیا اور کہا کہ نام غازی ہونا کافی نہیں کردار بھی غازی ہونا چاہیے، پولیس نے نظام کا بیڑا غرق کر دیا ہے، جھوٹے مدعی اور گواہوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پولیس نے ڈیڑھ سالہ بچے حماد اور 9 سالہ عمار سمیت پورے خاندان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا، معصوم بچوں پر کلاشنکوف اور پستول سے فائرنگ کے مقدمے سے ان کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے، بچوں کے متعلق علم ہونے کے باوجود پولیس نے مخالفین کی ملی بھگت سے مقدمہ درج کیا، لہٰذا عدالت مقدمہ ختم کرنے کا حکم دے۔

ڈی پی او نے عدالت کو بتایا کہ مدعی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، بچوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے والے تھانہ فیکٹری ایریا کا ایس ایچ او اور عملہ بھی معطل کر دیا گیا ہے، میں پولیس کی غفلت پر معافی مانگتا ہوں۔ بعد ازاں، لاہور ہائی کورٹ نے بچوں کے خلاف درج مقدمہ آج ہی خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں