تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

کراچی، کمسن مروہ کے قتل کا معاملہ سندھ اسمبلی پہنچ گیا

کراچی: شہر قائد کے علاقے پی آئی بی کالونی کی رہائشی 5 سالہ بچی مروہ کے قتل کا معاملہ سندھ اسمبلی پہنچ گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کمسن بچی کے قتل کے معاملے پر تحریک التوا اسمبلی میں جمع کروادی، دو روز سے لاپتا 5 سالہ بچی مروہ کی لاش گزشتہ روز عیسیٰ نگری سے برآمد ہوئی تھی۔

 جمال صدیقی کا کہنا ہے کہ اسمبلی اہم معاملے پر بحث کرے، بچی کا بے رحمانہ قتل کیا گیا، اسمبلی معصوم بچی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایم ایل او ڈاکٹر ذکیہ نے میڈیکل میں بچی سے زیادتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مروہ کو زیادتی کے بعد سرپرپتھرمار کر قتل کیا گیا تاہم اس کے جسم پرجھلسنے کے کوئی نشان موجود نہیں۔

مزید پڑھیں: شہر قائد میں قتل ہونے والی ننھی مروہ کے ساتھ زیادتی کی تصدیق

دوسری جانب مروہ قتل کیس میں کراچی پولیس کی مجرمانہ غفلت بھی سامنے آئی، فوری رسپانس کے بجائے ایف آئی آر ہی دوسرے دن درج کی گئی، پولیس لواحقین کو آسرا دیتی رہی اور ننھی بچی جان سے چلی گئی۔

خیال رہے کہ پی آئی بی کالونی کی رہائشی 5 سالہ بچی دو روز قبل گھر سے بسکٹ لینے نکلی تھی، مروہ کی لاش دو روز بعد کچرا کنڈی سے برآمد ہوئی، بچی کی ہلاکت پر سوشل میڈیا پر ’جسٹس فار مروہ‘ کے نام سے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تھا جس میں قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -