تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کرونا سے متاثرہ مریض کے دماغ میں سفید پھپھوندی کا کیس سامنے آگیا

نئی دہلی : بھارت میں کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے ایک شخص کے دماغ میں سفید پھوپھندی کا پھوڑا بننے کا پہلا کیس سامنے آگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد میں رواں برس مئی میں عالمی وبا کرونا وائرس کو شکست دینے والے مریض کے دماغ میں سفید پھپھوندی یا ایسپرجیلس کا پھوڑا بننے کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔

مذکورہ مریض کو صحت یابی کے بعد بولنے میں مشکلات پیش آرہی تھیں جب کہ اعضا کی کمزوری کی شکایت بھی در پیش تھی۔

کرونا سے متاثرہ شخص اگر ذیابیطس کا مریض کو تو اس میں عام طور پر کوویڈ 19 کے مریضوں میں فنگل انفیکشن پایا جاتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یراناسل سینوس واضح طور پر اس بات کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ سفید فنگس کالے فنگس کے برعکس ناک سے دماغ میں داخل نہیں ہوئی تھی۔

طبی ماہر کا کہنا تھا کہ جب مذکورہ شخص کا آپریشن کیا گیا تو ہمیں دماغ میں ایک پھوڑا ملا جس میں نرم نیکروٹک مواد تھا، جو عام دماغ سے الگ تھا۔

ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ اگرچہ ایسپرجیلس کی طرف سے دماغ کی سوزش (گرینولوما) عام ہے لیکن سفید فنگس کے معاملات شاذ و نادر ہی آتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -