site
stats
پاکستان

کوہستان، لڑکیوں کے قتل کو منظرعام پرلانے والے افضل کوہستانی پرمقدمہ

گدار : ضلع کوہستان کے علاقے گدارمیں آتشزدگی سےآٹھ سالہ بچی جاں بحق ہوگئی متاثرہ خاندان نے کوہستان ویڈیو اسکینڈل کے افضل کوہستانی کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق کوہستان کے مشہور ویڈیو اسکینڈل میں لڑکیوں کے قتل کا انکشاف کرنے والے افضل کوہستانی پرایک اور مصیبت آگئی ہے۔

پولیس کے مطابق گدار کے رہائشی محمد شریف نے درخواست دی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ افضل کوہستانی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کراس کے گھر کو آگ لگائی جس کے نتیجے میں تین کم عمر بچے جل کر جاں بحق ہوگئے۔


کوہستان ویڈیو کیس میں نظر آنے والی پانچوں لڑکیوں کو قتل کر دیا گیا ہے


تاہم جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو وہاں صرف ایک بچی کی جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت آٹھ سالہ حسینہ کے نام سے ہوئی ہے۔


کوہستان ویڈیو کیس: 3بھائیوں کے قتل میں ملوث ایک مجرم کو

سزائے موت، 5کوعمرقید


دوسری جانب افضل کوہستانی کا کہنا ہے کہ جھوٹے مقدمات بناکر مجھے پھنسانے کی کوشش ہورہی ہے لیکن میں ہر طرح کے خطرہ جھیل کر بھی ویڈیواسکینڈل میں قتل ہونیوالی لڑکیوں کوانصاف دلا کررہوں گا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top