site
stats
پاکستان

عدلیہ کے فیصلوں پر تنقید، جاوید ہاشمی کے خلاف درخواست دائر

لاہور: سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت جاوید ہاشمی کے خلاف کارروائی کرے۔

تفصیلات کے مطابق جاوید ہاشمی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، جس میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ سینئر سیاستدان نے عدلیہ مخالف بیان دیا اور عمران خان پر الزام عائد کیا کہ وہ ملک میں جوڈیشل مارشل لاء لگانا چاہتے ہیں۔

درخواست گزار نے مزید کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں پاناما کیس کے مقدمے کی سماعت جاری ہیں، ایسے وقت میں جاوید ہاشمی نے متنازعہ بیان دے کر عدلیہ کو اسکینڈ لائز کرنے کی کوشش کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ جاوید ہاشمی نے عدلیہ پر تنقید کر کے مخصوص سیاسی جماعت کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جو عدالتی کارروائی میں مداخلت کے مترادف ہے۔ درخواست گزار نے عدلیہ سے استدعا کی کہ جاوید ہاشمی کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top