پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

قرآن پاک کے 120 قدیم نسخوں کی چوری کا مقدمہ درج، تحقیقات شروع

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : قرآن پاک کے 120 قدیم نسخوں کی چوری کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، 2 ماہ میں چوری کایہ دوسراواقعہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر واقع جبلِ نور القرآن سے نایاب اور تاریخی قرآن مجید کے قدیم نسخے چوری کر لیے گئے ہیں، ان مقدس نسخوں کی عمر تقریباً پانچ سو سے آٹھ سو سال کے درمیان بتائی جاتی ہے۔

قرآن پاک کے120قدیم نسخوں کی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ نایاب اور تاریخی نسخے جلد از جلد برآمد کرائے جا سکیں۔

جبلِ نور القرآن 1992 میں قائم کیا گیا تھا، جہاں قرآن پاک کے قدیم اور نایاب نسخوں کو محفوظ رکھنے کے لیے تقریباً چالیس سرنگیں بنائی گئی تھیں۔

یہ مقام اپنی تاریخی اور مذہبی اہمیت کے باعث روزانہ بڑی تعداد میں زائرین اور عقیدت مندوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا تھا۔

20 اور 21 جنوری کی درمیانی شب نامعلوم چوروں نے شوکیس کے تالے توڑ کر نایاب نسخے چرا لیے۔

جبل نور القرآن پر چوری کی یہ پہلی واردات نہیں ہے اس سے پہلے بھی 19 دسمبر کو چور قدیم نسخے چرا کر کے گئے تھے۔

دوماہ میں قرآن مجید کے قدیم نسخوں کی چوری کا دوسرا واقع ہے، سیکورٹی خدشات خدشات پہلے بھی موجود تھے مگر موجودہ صورتحال نے اسے مزید سنگین بنا دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں