لاہور: سابق وزیراعظم شہباز شریف کی گاڑی روکنے والے مظاہرین پر پرچہ کٹ گیا، علاقہ مکینوں نے شہباز شریف کی گاڑی روک کر شدید احتجاج اور نعرے بازی کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی گاڑی کو روکنا مظاہرین کو مہنگا پڑ گیا ، گاڑی روک کر احتجاج کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ کاہنہ کے سب انسپکٹر کی مدعیت میں روڈ بلاک کرنے پر چار نامزد اور نوے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
مقدمے کے متن میں کہا کہ چند روز قبل شہباز شریف کاہنہ کے دورے پر نکلے تو روہی نالے پر مکینوں نے گاڑی روکی اور اہل علاقہ نے شہباز شریف کی گاڑی کے آگےشدید احتجاج اور نعرے بازی کی تھی۔
مقدمے میں کہا گیا کہ کاہنہ کے قریب فٹ پاتھ پرلوگوں نے احتجاجی کیمپ لگا رکھا تھا۔
یاد رہے عوامی رابطہ مہم کے دوران حلقہ این اے 132 میں احتجاجی مظاہرین نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کی گاڑی روک لی تھی ، عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ روہی نالہ کو پکا کیا جائے، روہی نالے کی وجہ سے فیکٹریوں کاکیمیکل انڈرگراؤنڈ واٹرلیول کوخراب کر رہا ہے۔
شہباز شریف اس حلقہ این اے 132 سے رکن قومی اسمبلی تھے۔