جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پراحتجاج کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرہ: چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پراحتجاج کرنے والے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مجموعی طو پر 11 افراد کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر احتجاج کرنے والے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، تھانہ نواں لاہورمیں 4 نامزد اور 9 نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں روڈ بلاک کرنے اور حکومت کے خلاف اشتعال دلانے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر کرپٹ پریکٹس کا الزام ثابت ہوا ہے۔

انھوں نے الیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات جمع کرائیں اثاثے جان بوجھ کر چھپائے گئے، توشہ خانہ تحائف سے متعلق غلط بیان دیا گیا جس سے چیئرمین پی ٹی آئی کی بددیانتی ثابت ہوگئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں