The news is by your side.

Advertisement

مذہبی تنظیم کا احتجاج: رکن صوبائی اسمبلی سمیت متعدد افراد کیخلاف مقدمہ درج

کراچی : بلدیہ ٹاؤن میں احتجاج کے دوران فلاحی ادارے کا بوتھ نذر آتش کرنے پر تحریک لبیک کے رکن صوبائی اسمبلی سمیت متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی کی گرفتاری کے خلاف کراچی سمیت ملک بھر میں ٹی ایل پی کی جانب سے پرتشدد مظاہرے جاری ہیں، پرتشدد مظاہروں میں ملوث کارکنان کے خلاف فلاحی ادارے کے بوتھ کو نذر آتش کرنے اور پولیس سے اسلحہ چھیننے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمے میں ہنگامہ آرائی اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ مقدمے میں تحریک لبیک پاکستان کے رکن صوبائی اسمبلی سمیت متعدد افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ مشتعل افراد نے ریسکیو بوتھ کو آگ لگائی اور پولیس اہلکار سے گیس گن اور پستول چھینی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے مقدمے میں نامزد تحریک لبیک کے نامزد رکن صوبائی اسمبلی کی گرفتاری کے لیے سائٹ ایریا میں چھاپہ مار کارروائی کی۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا پرتشدد مظاہرین کیخلاف ایکشن شروع کرنے کا اعلان

خیال رہے کہ گزشتہ روز سے ایک مذہبی تنظیم کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج اور دھرنے جاری ہیں جبکہ متعدد شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جس میں متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں