تازہ ترین

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...
Array

سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے کے خلاف بیوی کے قتل کا مقدمہ درج

اسلام آباد : سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر کے خلاف بیوی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود چک شہزاد میں خاتون کے قتل کے واقعے کا مقدمہ سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر کے خلاف درج کرلیا گیا۔

متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ موقع پرپہنچا تو ثمینہ نامی خاتون نے بتایا اس کے بیٹے نے بیوی کو قتل کر دیا ہے۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ٹیم گرفتاری کیلئے اندر گئی توملزم نےخودکوکمرےمیں بندکرلیا، کمرہ کھولنے کے بعد ملزم شاہ نواز کو قابو کیاگیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے بتایا کہ اس نے لڑائی کے دوران بیوی کے سر پر ڈمبل مارا، مقتولہ کی لاش کو واش روم میں چھپایا گیا تھا۔

ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ملزم شاہ نوازنےآلہ قتل صوفےکےنیچےچھپادیاتھا تاہم ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل ڈمبل برآمد کیا گیا۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ڈمبل کے اوپر خون اور بال لگےہوئےتھے، ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے اہلیہ پر ڈمبل کے متعدد وار کیے۔

یاد رہے گذشتہ روز صحافی اور سیاستدان ایازامیر کے بیٹے شاہنوازامیرکو بیوی کے قتل کےالزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ شاہنوازامیر کی کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی، مقتولہ سارہ کاپولی کلینک اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا، جہاں سر سمیت جسم کےمختلف حصوں پرزخموں کےنشانات کی تصدیق ہوئی تاہم قتل کی وجہ کاتعین نہ ہوسکا۔

مقتولہ سارہ کی موت کے تعین کے لئے فرانزک ٹیسٹ کرانےکا فیصلہ کیا گیا، ڈاکٹرزنے فرانزک کیلئے سارہ کے اعضا کے سیمپلزحاصل کرلئے، جوپنجاب سائنس ایجنسی لاہور بھجوائے جائیں گے۔

واقعے پر صحافی ایاز امیر کا کہنا تھا کہ ایسا صدمہ کسی کو نہ اٹھانا پڑے۔

Comments

- Advertisement -